تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم عدالتیں ختم

شجاع خان زادہ قتل سمیت زیر سماعت11مقدمات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں منتقل ہوں گے


Qaiser Sherazi September 22, 2016
کیس ٹرانسفر کیلیے تحفظ پاکستان عدالت سے فہرست ہائیکورٹ کو موصول،چند روز میں نوٹیفکیشن جاری ہوگا، عدالتی عملے کو دیگر خصوصی عدالتوں میں بھیجاجائے گا فوٹو : فائل

MUMBAI: تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت دہشتگردوں کیخلاف سنگین ترین مقدمات کی سماعت کیلیے راولپنڈی، لاہور سمیت ملک بھر میں قائم تینوں تحفظ پاکستان عدالتوں کو باقاعدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تحفظ پاکستان خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج محسن رضا کو عدالت سے ہٹا کر بینکنگ عدالت لاہور کا جج مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اس عدالت میں زیر سماعت سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خان زادہ قتل سمیت زیر سماعت 11مقدمات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ٹرانسفر کیے جارہے ہیں۔

ہائیکورٹ نے ان کیسوں کی ٹرانسفر کیلیے تحفظ پاکستان عدالتوں سے تمام کیسوں کی فہرست مانگ لی ہے جو گزشتہ روز ہائیکورٹ کے حوالے کر دی گئی ہے، ان کیسوں کیساتھ ہائیکورٹ آئندہ چند روز میں مقدمات ٹرانسفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریگی جبکہ ان عدالتوں کے تمام عملہ کو دیگر خصوصی عدالتوں میں تعینات کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں