مصرمیں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 29 افراد ہلاک

کشتی میں 600 افراد سوارتھے جن میں سے 150 افراد کو بچالیا گیا، مصری حکام


ویب ڈیسک September 22, 2016
رواں برس اب تک سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر جانے والے 3 ہزار 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 29 افراد ہلاک جب کہ 150 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصرمیں بحیرہ روم میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھری کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں 29 ہلاک ہوگئے۔ مصرکی وزارت صحت کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مصرکے مقامی میڈیا کے مطابق پناہ گزینوں کی کشتی نے رشيد نامی شہرسے اپنا سفر شروع کیا تھا اور اس میں 600 افراد سوار تھے، کشتی ساحل سے محض 5 کلومیٹر کا فاصلہ کرنے کے بعد ہی الٹ گئی تھی۔ ڈوبنے والے 150 افراد کو بچالیا گیا جب کہ درجنوں افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر جانے والے 3 ہزار 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں