فواد خان اب سلمان خان کے ہمراہ بڑی اسکرین پر رنگ جمائیں گے

فلم کے لیے اداکارہ کی تلاش کررہے ہیں جب کہ شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کیا جائے گا، ہدایتکار


ویب ڈیسک September 22, 2016
فلم کے لیے اداکارہ کی تلاش کررہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کردیا جائے گا، ہدایتکار: فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارفواد خان نے بالی ووڈ میں انٹری کے بعد بہت تیزی سے اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی تعریفوں کے پل بھی باندھے گئے جب کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ بھی کیا تاہم اب اداکار بالی ووڈ کے دبنگ خان کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گرہونے کوتیارہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں پاکستانی اداکارفواد خان اپنی اداکاری سے دھوم تومچا ہی چکے ہیں جہاں اب ہدایتکارانہیں اپنی اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے بھی خواہشمند ہیں تاہم اداکار فلم نگری میں ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے اب دبنگ سلمان خان کے ساتھ بڑی اسکرین پرنظر آنے والے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فواد خان پر بھارتی زمین تنگ

اداکارفواد خان سب سے زیادہ انتطارکرائی جانے والی فلم "اے دل ہے مشکل" کے بعد اب ہدایتکار"نتن ککر" کی نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کے ہمراہ نظرآئیں گے جس کی تصدیق فلم کے ہدایتکارکی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

انٹرویوکے دوران فلم کے ہدایتکارنتن ککرکا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کردیا جائے گا جب کہ ابھی ہم اداکارہ کی تلاش کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے ہدایتکارکا کہنا تھا کہ یہ ایک شہری محبت پرمبنی کہانی ہے جب کہ اس سے بھی دلچسپ یہ ایک لڑکے اورلڑکی کے رشتے سے متعلق بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |