فن کی حد نہیں ہوتی پشتو فلموں میں کام کرنا جرم نہیںلیلیٰ

میں پشتو فلموں میں کام کروں‘ ٹی وی ڈراموں یا پنجابی فلموں میں کسی کو کیا تکلیف ہے۔


INP December 10, 2012
فنکار کو آگے بڑھنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، لیلٰی۔ فوٹو: ٹی ایم این

اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ پشتو فلموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں' شوبز میں جہاں بھی کام ملے گا کروں گی' میرے کاموں میں کیڑے نکالنے والے اپنے کام سے کام رکھیں تو ان کے لیے اچھا ہو گا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ میں پشتو فلموں میں کام کروں' ٹی وی ڈراموں یا پنجابی فلموں میں کسی کو کیا تکلیف ہے اور پشتو فلموں میں کام کرنا کوئی جرم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پشتو فلم انڈسٹری بھی ہمارے پاکستان کا حصہ ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اس کو جہاں بھی کام ملے اسے کرنا چاہیے اور میں اس فارمولے پر یقین رکھتی ہوں کہ فنکار کو آگے بڑھنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں