2024

براہمداغ بگٹی کی پناہ کی درخواست بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا ثبوت ہے پاکستان

کل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پر ڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 22, 2016
عالمی برادری کو کل بھوشن یادیو سےحاصل تازہ معلومات سے بھی آگاہ کیاجارہا ہے، نفیس زکریا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ اچھے انداز میں پیش کیا ہے اورانہوں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت بان کی مون کو دے دیئے ہیں۔

دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پرپہنچ گئی ہیں، قابض بھارتی فورسزکی جانب سے نہتے لوگوں پرچھرا بندوقوں کا استعمال جاری ہے، 8 جولائی سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 118 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی مظالم کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ اچھے اندازمیں پیش کیا ہے، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو دے دیئے اورمقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، عالمی برادری کو کل بھوشن یادیو سے حاصل تازہ معلومات سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔ کل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پرڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ براہمداغ بگٹی کی بھارتی شہریت کی درخواست بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا ثبوت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی الزام مسترد

نفیس ذکریا نے کہا کہ اُڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کی کوئی اہمیت نہیں، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے، بھارت کے پاس اگر کوئی قابل قبول ثبوت ہے تو فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے مگر ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، شمالی علاقوں میں فضائی حدود کی بندش معمول کی فضائی مشق کا حصہ ہے۔

اس خبرر کو بھی پڑھیں : بھارت بلبلا اٹھا

بھارتی میڈیا کی ہذیان گوئی پرنفیس ذکریا نے کہا کہ بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ طورپر ہیجان پیدا کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے نیپالی وزیراعظم سے منصوب بیان شائع کیا، بیان میں کشمیرمیں دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کی مذمت کی گئی تھی، نیپال نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قراردیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ماضی قریب میں بنگلا دیشی وزیر کا بیان بھی شائع کیا تھا۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق نفیس زکریا نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے، سعودی حکومت نے متاثرہ پاکستانیوں کی امداد کی یقین دہانیاں کرائی تھیں، واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کے اخراجات سعودی عرب نے برداشت کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں