فلموں کے ساتھ کمرشلز بھی کرونگی بالی وڈ میں شناخت بنانے کیلئے کوشاں ہوں دیا مرزا

بالی وڈ میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے ۔ یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں


Showbiz Desk December 10, 2012
فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کررہی ہوں،دیا مرزا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزانے 31ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ ہدایتکار کبیر کوشک کی نئی فلم ''قسمت کی کمپنی''میں ارشد وارثی کے ساتھ جلوہ گر ہونگی ۔

فلم کا میوزک ساجد واجد تے تیار کیا ہے ۔فلم ساز ارشد وارثی ہیں ۔منیشا لامبا بھی اس فلم میں اہم کردار نبھائیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کبھی ایسا کردار نہیں نبھایا ۔بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں میرا کردار منفرد ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہوں گی۔ ہر کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کررہی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں ۔اب فلموں میں زیادہ آفرز ہوتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کمرشلز بھی کروں گی فلم پر بھرپور توجہ دیتی رہوں گی۔

کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے ۔ یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں ۔قبل ازیں پہلی بنگالی فلم اپنی ماں کے نام کی ہے کیونکہ میری ماں بھی بنگالی ہیں ۔31سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔واضح رہے کہ 9دسمبر 1981ء کو ریاست آندھر اپردیش کے ضلع حیدرآباد میں پید اہوئیں ۔

2

دیا کے والد جرمن ڈیزائنرہیں جب کہ ماں دیپا بنگالی ہیں۔ اداکارہ کی پہلی فلم ''رہنا ہے تیرے دل میں ''2001 ء میں ریلیز ہوئی۔اس کے بعد فلم ''دل میں''میں پرفارم کیا ۔پھر ''دیوانہ پن ''میں کرن چوہدری کا کردار نبھایا ۔2002ء میں فلم ''تم کو نہ بھول پائیںگے ''میں مسکان کے روپ میں جلوہ گرہوئیں ۔2003ء میں فلم ''تہذیب ''میں جلوہ گرہوئیں ۔فلم ''دم ''بھی اسی سال ریلیز ہوئی ۔2004ء میں فلم ''اسٹاپ''،''تم سا نہیں دیکھا''،''کیوں ہوگیا ناں''،''نام گم جائے گا''میں پرفارمنس دی جب کہ فلم ''مائی برادر نکھل ''میں مختصر کردارنبھایا۔2005ء میں فلم ''بلیک میل'' ،''پرینیتا''، ''دس''،''کوئی میرے دل میں ہے''،''فائٹ کلب''، ''پھر ہیرا پھیری ''میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 2006ء میں فلم ''الگ''،''لگے رہو منا بھائی''، ''پریتکشا''،''ہنی مون''،''شوٹ آئوٹ ایٹ لوکھنڈوالہ '' اور فلم ''کیش ''میں جلوے دکھائے ۔

2007ء میں ''ہائی بے بی''، ''اوم شانتی اوم'' ،''دس کہانیاں''کریزی فور''میں نظر آئیں۔ 2008ء کے دوران فلم ''کہو نہ پیار ہے''میں عمدہ پرفارم کیا۔ اسی دوران فلم ''کسان''،''جے ویرو''،''ایسڈ فیکٹری'' 2009ء میں فلم ''فروٹ اینڈ نٹ''،''قربان''،''لک بائی چانس ''میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔2010ء میں دیا مرزا نے فلم ''ہم تم اور گھوسٹ ''میں گہنا کا کردار اداکیا ۔2011ء میں فلم ''لو بریک اپس زندگی ''اور ''علی بانگ''میں کردار نبھایا ۔

2012ء میں پہلی بنگالی فلم ''پانچ ادھے''کی اور اسے اپنی بنگالی ماں دیپا کے نام کردیا ۔اداکارہ کی نئی فلم ''قسمت کی کمپنی ''ریلیز کے لیے تیار ہے اس فلم میں دیا مرزا نے زندگی کا انتہائی منفرد کردار نبھایا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے کردار کو یادگار بنادوں گی۔شائقین فلم میں میری پرفارمنس کو ضرور پسند کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں