کامیابی کے لیے کام کا شوق سے کیاجانا ضروری ہے فریحہ پرویز

گلوکاری کوئی آسان کام نہیں اس کے لیے انسان کا دل بھی گلوکاری کے ساتھ جڑا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

جو کام شوق سے کیا جائے صرف اسی میں ہی انسان کامیابی حاصل کرسکتا ہے، فریحہ پرویز ۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج بھی موسیقی روح کی غذا ہے' پاکستان میں فلم انڈسٹری مضبوط ہونے سے گلوکاری کا شعبہ بھی مضبوط ہو سکتا ہے۔


اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا کہ جو کام شوق سے کیا جائے صرف اسی میں ہی انسان کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گلوکاری کوئی آسان کام نہیں اس کے لیے انسان کا دل بھی گلوکاری کے ساتھ جڑا ہونا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے گلوکاری کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے اگر فلم انڈسٹری مضبوط ہو گی تو اس سے گلوکاری کا شعبہ بھی یقینا ترقی کرے گا۔
Load Next Story