فنی سفر کے دوران کئی نشیب و فراز دیکھےسشمیتا سین

فنی سفر کے دوران کئی نشیب و فراز آئے تاہم قدم نہیں ڈگمگائے۔


December 10, 2012
جو پسند ہے وہی کرتی ہوں ،کسی کی دل آزاری نہیں کرتی، سشمیتا سین۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ اپنی بات پر قائم رہتی ہوں۔

جو پسند ہے وہی کرتی ہوں ،کسی کی دل آزاری نہیں کرتی، دوستوں کی خوشی کے لیے کچھ کرنے کی جستجو ہے۔انھوں نے کہا کہ فنی سفر کے دوران کئی نشیب و فراز آئے تاہم قدم نہیں ڈگمگائے۔

اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں ،تعلقات نبھانا جانتی ہوں ۔کامیابیوں پر خوشی ہوتی ہے ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں جس پر تعطل بھی آجاتا ہے۔ فلمی سفر جاری رکھوں گی۔بالی وڈ سے شناخت ملی اور اسے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔اپنے فیصلوں پر قائم رہتی ہوں ۔انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ خوش لباس ہونے کے ساتھ خوش خوراک بھی ہوں اور کوکنگ بھی جانتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اوریجنلٹی پسند ہے۔پھول اچھے لگتے ہیں ،چاند کو دیکھنے پر خوشی ہوتی ہے ۔پراعتماد ہوں اپنی ذات پر بھروسہ رکھتی ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں