کراچی پولیس کی کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار 6 کلوسونا اوراسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے سونے کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے، ایس ایس پی ویسٹ


ویب ڈیسک September 22, 2016
گرفتارہونے والے چاروں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کی یونٹ 167 سے ہے: فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پولیس نے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 12 رکنی گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 کلو سونا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ پیرمحمد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں ایک مقابلے کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت محمد شاکر، ارشد حسین اور امجد عرف باؤ اور جنید عرف جمی کے نام سے ہوئی ہے۔ امجد عرف باؤ اس گروہ کا سرغنہ ہے جبکہ تمام ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے یونٹ 167 سے ہے۔

پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ ملزمان کا 12 رکنی گروہ ہے جو کراچی کے مختلف گھروں اور دکانوں سے ڈکیٹی کے دوران قیمتی سامان لوٹتے تھے ملزمان 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے 12 مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں جن میں ایک ہتھیار 3 سال قبل پاک کالونی میں پیپلز پارٹی کے مقامی صدر سے ان کی گاڑی جلانے کے بعد چھینا گیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 6 کلوسونا بھی برآمد ہوا ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزمان سے مختلف دکانوں اور گھروں سے چھینے گئے210 موبائل اور 50 ٹیبلٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے اور 12 رکنی گروہ کے دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ نے کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں