عطاء اللہ عیسی خیلوی بیٹے کے ساتھ بھارت میں شو کریں گے

بھارت کا یہ ٹور تین ہفتوں پر مشتمل ہے جس میں سانول عطاء بھی پرفارم کرنے کے لیے جارہے ہیں۔


Cultural Reporter December 10, 2012
بیٹے کے ساتھ پرفارم کرنے کا پہلا موقع ہے، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ۔ فوٹو : فائل

گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی اپنے بیٹے سانول عطاء کے ہمراہ پہلی مرتبہ کمرشل شو کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی اور ان کا بیٹا سانو ل عطاء 12 دسمبر کو بھارت جارہے ہیں جہاں وہ دہلی' حیدر آباد سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں ہونیوالے شوز میں بیٹے کے ساتھ پرفارم کرینگے۔

4

اس حوالے سے عطاء اللہ عیسی خیلوی نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ بھارت کا یہ ٹور تین ہفتوں پر مشتمل ہے جس میں سانول عطاء بھی پرفارم کرنے کے لیے جارہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ میں اورمیرا بیٹا کسی کمرشل شو میں اکٹھے پرفارم کرینگے۔انھوں نے کہا کہ سانول عطاء کی گائیکی کا اپنا انداز ہے ۔عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہا کہ سانول عطاء کے آڈیو ویڈیو البم کا اچھی پذیرائی ملی ہے اور وہ ان دنوں اپنے نئے آڈیو البم کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں