سری لنکا نے پیاز پر اسپیشل امپورٹ ٹیکس 35روپے فی کلو کم کردیا

ٹیکس میں کمی کے بعد پاکستان سے ایک لاکھ ٹن پیاز کی برآمد آسان ہوگئی


Business Reporter December 10, 2012
پاکستان سے پیاز کی برآمد نومبر سے شروع کردی جاتی ہے اور بھارتی فصل پاکستانی فصل کے ایک سے ڈیڑھ ماہ بعد مارکیٹ میں آجاتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سری لنکا نے آلو اور پیاز کی درآمد پر اسپیشل امپورٹ ٹیکس 50روپے فی کلو سے کم کرکے 15روپے فی کلو کردیا ہے جس کے بعد پاکستان سے ایک لاکھ ٹن پیاز کی برآمد کا ہدف آسان ہوگیا ہے۔

سری لنکن حکومت نے اپنی طلب پوری کرنے کے لیے اسپیشل امپورٹ ٹیکس میں کمی کردی ہے جس سے پاکستان کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔ سری لنکا پاکستانی پیاز کا بڑا خریدار ہے تاہم اسپیشل امپورٹ ٹیکس عائد ہونے سے پاکستان کے لیے سری لنکن مارکیٹ میں بھارتی پیاز سے مقابلہ دشوار ہوگیا تھا۔ پیاز کے ایک بڑے برآمد کنندہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ پیاز پر فی کلو ڈیوٹی کم ہوکر 15 سری لنکن روپے کی سطح پر آنے سے پاکستان سے پیاز کی برآمد میں 25ہزار ٹن کا اضافہ ہوگا ڈیوٹی عائد ہونے سے سری لنکا کو بہت کم مقدار میں پیاز برآمد کی جارہی تھی پاکستان سے رواں سیزن پیاز کی برآمد کے لیے ایک لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

3

گزشتہ سال 70ہزار ٹن پیاز برآمد کی گئی تھی دو سال قبل پاکستان نے ایک لاکھ 45ہزار ٹن پیاز برآمد کرکے پیاز کی برآمد نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جس کی وجہ پاکستان میں پیاز کی بمپر فصل اور بھارتی فصل میں کمی کے سبب پاکستان کے لیے برآمدی منڈیوں میں زیادہ گنجائش قرار دی گئی تھی۔ پاکستان سے پیاز کی برآمد نومبر سے شروع کردی جاتی ہے اور بھارتی فصل پاکستانی فصل کے ایک سے ڈیڑھ ماہ بعد مارکیٹ میں آجاتی ہے اس لیے پاکستان کے لیے نومبر سے جنوری کے شروع تک کا سیزن بہت اہم ہے رواں سیزن ایک لاکھ ٹن کے ہدف میں سے اب تک 35ہزار ٹن پیاز برآمد کی جاچکی ہے جس میں سے صرف ایک ہزار ٹن پیاز سری لنکا برآمد کی گئی اسپیشل امپورٹ ٹیکس کی وجہ سے سری لنکن مارکیٹ کو برآمد نہ کھلنے سے ایک لاکھ ٹن کا ہدف مشکل ہوگیا تھا جو اب ٹیکس میں کمی کے بعد آسان ہوگیا ہے اور اس سال سری لنکا کو گزشتہ سال کے برابر 25ہزار ٹن پیاز برآمد کیے جانے کی امید ہے۔

برآمد کنندگان کے مطابق ڈیوٹی کی وجہ سے اب تک بہت محدود مقدار میں پیاز سری لنکا برآمد کی گئی تاہم ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سری لنکا کو بڑے پیمانے پر پیاز کی برآمد شروع کردی جائیگی سری لنکن مارکیٹ میں پاکستان کو بھارت سے سخت مسابقت کا سامنا ہے پاکستانی پیاز 300ڈالر فی ٹن جبکہ بھارتی پیاز 200سے 225ڈالر فی ٹن ایکسپورٹ کی جاتی ہے بھارت کے مقابلے میں 100سے 75ڈالر فی ٹن قیمت زائد ہونے سے پاکستانی پیاز کیلیے سری لنکن اسپیشل امپورٹ ٹیکس کی صورت میں پاکستانی پیاز مزید مہنگی ہورہی تھی۔ برآمد کنندگان کے مطابق سری لنکا سے آزاد تجارت کا معاہدہ ہونے کے باوجود پاکستانی پیاز پر اسپیشل امپورٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جو آزاد تجارت کے معاہدے کی نفی ہے۔ برآمد کنندگان کے مطابق پاکستان سے اعلیٰ درجے کی پیاز دنیا کے مختلف ملکوں کو ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور ابھی تک کسی بھی ملک سے پیاز کے معیار کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی البتہ زیادہ منافع کے لیے بعض موسمی ایکسپورٹرز نے پری میچور پیاز ایکسپورٹ کی جس میں انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں