انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

اداکار نشے کی حالت میں بچوں پر جسمانی تشدد کے علاوہ گالم گلوچ کرتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک September 23, 2016
اداکار نشے کی حالت میں بچوں پر جسمانی تشدد کے علاوہ گالم گلوچ کرتے تھے، پولیس فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈپٹ کی جوڑی کو سب سے کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے لیکن گزشتہ دنوں انجیلنا نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب انہوں نے بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تاہم اب دونوں اداکاروں کی جوڑی کے درمیان رشتہ ٹوٹنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہالی ووڈ ادکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان علیحدگی میں نیا موڑ آگیا ہے اور پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نشے کی حالت میں اپنے بچوں پر جسمانی تشدد کرنے کے علاوہ گالم گلوچ کرتے تھے اور ایک مرتبہ بریڈ پٹ نے فرانس سے گھر واپسی کے موقع پر ذاتی طیارے میں بچوں پرانسانیت سوز تشدد کیا جب کہ ایف بی آئی نے بھی اداکار سے بچوں پر تشدد کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے تاہم اداکارکی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے عدالت سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے کیوں کہ والد کی تحویل میں ان کے مستقبل کو خطرات درپیش ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے شادی کے دو سال بعد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ ان کے 3 لے پالک بچوں سمیت 6 بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں