ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان ٹیم کا اعلان 14دسمبر کو ہوگا
دوحا ایونٹ میں عمربھٹہ، علی شان اور عتیق کو آرام ملے گا، 2 نئے پلیئرز کو آزمایا جائیگا
ISLAMABAD:
قومی ٹیم کا اب اگلا امتحان ایشین چیمپئنز ٹرافی ہے جس کا آغاز 20 دسمبر سے قطر کے شہر دوحا میں ہورہاہے۔
موجودہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی جائیں گی، عمر بھٹہ، علی شان کے ساتھ محمد عتیق کو ریسٹ کرایا جائے گا جبکہ پابندی کے شکار فل بیک محمد عرفان کے ساتھ دو مزید نئے کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ ٹیم کوچ اختررسول کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان 14 دسمبر کو کریں گے۔
ٹیم 17 دسمبر کو دوحا جائے گی، علاوہ ازیں برانز میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ کے بعد پاکستانی شائقین نے پرتپاک استقبال کیا، پاکستانیوں کی نسبت میلبورن میں بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، شائقین ہاکی کاکہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ان کا بھرم رکھ لیاہے، لوکل کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی جیت پر ڈنر بھی دیاگیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم منیجر اختررسول کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے پاکستان ہاکی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہواہے،ٹاپ تھری میں جگہ بنا پانا پاکستانی ہاکی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔