کراچی کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ 4 ملزمان گرفتار

ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی ویسٹ

ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی ویسٹ، فوٹو؛ فائل

مومن آباد پولیس نے مبینہ مقابلے كے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان كو گرفتار كركے 3 كروڑ روپے مالیت كے 6 كلو طلائی زیورات سمیت اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا جب کہ ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے بتایا گیا ہے۔


ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ نے پریس كانفرنس كرتے ہوئے دعویٰ كیا ہے كہ مومن آباد پولیس نے سینٹ میری اسكول رحیم شاہ كالونی كے قریب مقابلے دوران زخمی ملزم شاكر اور اس كی دیگر ساتھیوں امجد عرف باؤ، ارشد حسین اور جنید محمود عرف جمی كو گرفتار كرلیا اور انہوں نے دوران تفتیش انتہائی سنسنی خیز انكشافات كرتے ہوئے پولیس كو بتایا كہ ان كا گروہ ٹارگٹ كلنگ، بھتہ خوری، ہاؤس رابری، دكانوں میں لوٹ مار اور اسٹریٹ كرائمز سمیت دیگر جرائم كی وارداتوں میں ملوث ہے۔ پیر محمد شاہ نے دعویٰ كیا كہ گرفتار ملزم امجد باؤ گروہ كا سرغنہ ہے اور گرفتار ملزمان كا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاك كالونی یونٹ سے ہے۔

Load Next Story