ٹیسٹ رینکنگ کک نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

ٹاپ پر موجود چندرپال سے 5 پوائنٹس کا فرق رہ گیا،بولنگ میں سعید اجمل کا چوتھانمبر


Sports Desk December 10, 2012
بھارت کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 190 کی شاندار اننگز کی بدولت وہ ایک درجے ترقی سے چوتھے نمبر پر پہنچے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

ISLAMABAD: انگلش کپتان الیسٹرکک دنیا کے بہترین ٹیسٹ بیٹسمین بننے کے قریب پہنچ گئے۔

بھارت کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 190 کی شاندار اننگز کی بدولت وہ ایک درجے ترقی سے چوتھے نمبر پر پہنچے اس کے ساتھ انھوں نے کیریئر بیسٹ 874 ریٹنگ پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔

ان کے اور ٹاپ پر موجود شیونرائن چندرپال کے درمیان صرف 5 پوائنٹس کا فرق باقی ہے جسے وہ بھارت کے خلاف کانپور میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں ایک اور عمدہ اننگز سے کم کرسکتے ہیں، اس طرح دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی سری لنکا کے خلاف ہوبارٹ میں اچھی پرفارمنس سے نمبر ون بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

3

پاکستان کے یونس خان، اظہر علی اور مصباح الحق بالترتیب دسویں، گیارہویں اور 14 ویں نمبر پر موجود ہیں، جوناتھن ٹروٹ 4 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے،بولنگ میں ڈیل اسٹین سرفہرست، رنگانا ہیراتھ دوسرے، ورنون فلینڈر تیسرے جبکہ سعید اجمل کا بدستور چوتھا نمبر ہے، جیمز اینڈرسن تین درجے ترقی سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف آل رائونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون بیٹنگ میں 50ویں، بولنگ میں 22 ویں اور آل رائونڈرز میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ آل رائونڈر کا اعزاز جیک کیلس کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں