الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے قائدین کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

پارٹی سربراہ بننےکیلئےکارکنان سے ووٹ لینا ہوگا اس لئےسیاسی قائدین کارکنان سے ووٹ لیکرنئی قیادت کے نام دیں،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 23, 2016
پارٹی سربراہ بننےکیلئےکارکنان سے ووٹ لینا ہوگا اس لئےسیاسی قائدین کارکنان سے ووٹ لیکرنئی قیادت کے نام دیں،الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ بننے کے لئے کارکنان سے ووٹ لینا ہوگا اس لئے سیاسی قائدین کارکنان سے ووٹ لے کر نئی قیادت کے نام دیں۔

الیکشن کمیشن نے جن پارٹی سربراہان کو نوٹسز جاری کئے ہیں ان میں وزیراعظم نواز شریف سمیت عمران خان، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، چوہدری شجاعت حسین، پرویز مشرف، پیر پگارا، محمود خان اچکزئی، آفاق احمد اور دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں