شادی پرکیوں نہیں بلایا میرا کرکٹرعامرسے ناراض ہوگئیں

شادی اورولیمہ کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر اپنا سوٹ تیار کروایاتھا،اداکارہ


INP September 23, 2016
شادی اورولیمہ کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر اپنا سوٹ تیار کروایاتھا،اداکارہ فوٹو : فائل

KARACHI: اداکارہ میرا شادی کی تقریب میں نہ بلانے پر قومی کر کٹرمحمد عامر سے ناراض ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق فلم اسٹار میرا نے اپنے ایک مشتر کہ دوست کے ذریعے محمد عامر سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شادی اور ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اپنا سوٹ پر تیار کروایا تھا لیکن محمد عامر نے مجھے نہیں بلایا جس پر میں ان سے ناراض ہوں لیکن پھر بھی ان کو شادی کی مبار کباد دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ کے کھلاڑی محمد عامر3 روزقبل شا دی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جب کہ کھلاڑی اپنے ولیمے کی تقریب کے چند گھنٹے بعد ہی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز کے لیے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں