’’ایکسپریس‘‘ کے پروگرام’’ خبردار‘‘ کی ٹیم لوئس جھیل پہنچ گئی

ٹیم نے البرٹا کینیڈامیں جھیل پر تصاویربنائیں ، آفتاب اقبال گٹار پر گیت سناتے رہے

مختلف شہروں میں شوریکارڈ کرلیے،لوگوں کا رسپانس سرپرائز تھا،ناصرچنیوٹی ۔ فوٹو : فائل

' ایکسپریس نیوز' کے مقبول پروگرام ' خبردار، نقالوں سے ہوشیار ' کی ٹیم نے میزبان آفتاب اقبال کی سربراہی میں کامیاب شو کرنے کے ساتھ کینیڈا کے خوبصورت مقامات کی سیربھی کی۔ گزشتہ روز'خبردار' کی ٹیم البرٹا میں لوئس جھیل کی سیر کے لیے گئی۔

اس موقع پرآفتاب اقبال کے علاوہ اداکارناصرچنیوٹی، آغا ماجد، ببورانا، ہنی البیلا، روبی انعم اورپروڈیوسرآصف رضا سمیت دیگرموجود تھے۔ اس دوران جہاں تمام لوگوں نے تصاویربنوائیں، وہیں آفتاب اقبال گٹارپرسب کوگیت بھی سناتے رہے۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارناصرچنیوٹی نے بتایاکہ مڈل ایسٹ میں کامیاب شو کرنے کے بعد ہم کینیڈا میں ہیں اوریہاں کے مختلف شہروں میں شوریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔


لوگوں کا زبردست رسپانس ہمارے لیے بھی سرپرائز تھا لیکن ان کے سامنے پرفارم کرکے بہت اچھا لگا۔ ہماری ٹیم کے کپتان آفتاب اقبال نے بڑی محنت کے ساتھ اس شوکوسجایا اورسنوارا ہے اوراسی لیے آج ہمارا شوپاکستان کا نمبرون شو بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں عرصہ دراز سے تھیٹرکے شعبے سے وابستہ ہوں لیکن 'ایکسپریس نیوز' کا حصہ بن کرمجھے شہرت ملی ہے اس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کینیڈا میں شوکرنے کے ساتھ خوبصورت مقامات کی سیر بھی کی ہے اورمجھے امید ہے کہ ہم اپنے مقررہ شیڈول پروطن واپس پہنچیں گے۔
Load Next Story