سوئی سدرن کمپنی نے ٹھٹھہ میں10 بائیوگیس پلانٹس نصب کردیے

یہ پلانٹس کینجھر جھیل ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ میں واقع محمد یوسف ہالیو اور رمضان گوپانگ نامی دیہات میں نصب کیے گئے۔


Business Reporter September 23, 2016
یہ پلانٹس کینجھر جھیل ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ میں واقع محمد یوسف ہالیو اور رمضان گوپانگ نامی دیہات میں نصب کیے گئے۔: فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے ٹھٹھہ کے علاقے میں رہائشی علاقوں کے فضلے سے گیس پیدا کرنے والے 10 بائیو گیس پلانٹس نصب کردیے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میںگیس کمپنی کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونی کیشنز شہباز اسلام نے کہا کہ پلانٹس کی تنصیب پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کی گئی ہے اور آگے چل کر بڑے پیمانے پر گھریلو بائیو گیس پلانٹس نصب کیے جائیں گے جومحروم آبادیوں کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بنیں گے۔

یہ پلانٹس کینجھر جھیل ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ میں واقع محمد یوسف ہالیو اور رمضان گوپانگ نامی دیہات میں نصب کیے گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف سندھ بلوچستان کے قائم مقام سربراہ علی دہلوی نے کہا کہ بائیو گیس آسانی سے دستیاب متبادل توانائی کا ذریعہ ہے جو دیہی علاقوں کیلیے انتہائی موزوں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں