بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریب میں شرکت سے روک دیا

عبدالباسط کو مقامی اسکول میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا


INP September 23, 2016
6 پاکستانی بچے بھی تقریب میں آنے تھے،عبدالباسط کو پہلے بھی کئی بار روکا جاچکا فوٹو: فائل

KARACHI: دنیا بھر میں جموریت کا راگ الاپنے والا بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا اور اب بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریب میں شرکت سے روک دیا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو مقامی اسکول نے 30 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا تھا لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انھیں تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا۔ دوسری جانب تقریب میں 6 پاکستانی بچے بھی مدعو تھے انھیں بھی آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اڑی سیکٹر حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کی بھارتی دفترخارجہ طلبی، بھارتی الزام مسترد

واضح رہے کہ اس پہلے بھی متعدد بار بھارت حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو مختلف تقریبات میں روکا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں