مقبوضہ کشمیرکےعوام کا ردعمل بھارتی موقف کومسترد کرتا ہے پاکستان

کسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کوتبدیل نہیں کرسکتی، بھارت کی تنقید کا پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے،ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک September 23, 2016
کسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کوتبدیل نہیں کرسکتی، بھارت کی تنقید کا پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے،ترجمان دفترخارجہ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے بے جا استعمال سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا اور عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز سے بلند کی جو کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہے جس کے جواب میں بھارت نے وزیراعظم کے بیان پرتنقید کرنے کا انتخاب کیا تاہم کسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی، بھارت کی تنقید کا پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ حریت کم نہیں ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے جب کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برہان وانی کےقتل کےخلاف مقبوضہ کشمیرمیں احتجاج شروع ہوا اور پرامن احتجاج کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی، سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو نابینا اور ہزاروں کوشدید زخمی کیا گیا، طاقت کےاستعمال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں