سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 2 افراد زخمی

زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز نوابشاہ سے 60 کلومیٹر دورتھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک September 23, 2016
زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز نوابشاہ سے 60 کلومیٹر دورتھا، زلزلہ پیما مرکز فوٹو؛ فائل

سندھ کے ضلع حیدرآباد ، نواب شاہ، مٹیاری سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد، نواب شاہ، مٹیاری، کوٹری، ہالہ اور سعید آباد سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے جب کہ کوٹری میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز نوابشاہ سے 60 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں