پاکستانی فنکاروں کو لات مارکر بھارت سے نکال دینا چاہیے ابھیجیت کا ہندو باہر آگیا
ابھیجیت نے بھارتی ہدایت کاروں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے پر انہیں ملک دشمن قراردیا
اڑی حملے کے بعد جہاں مودی سرکار اور بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلتے تھکتا نظر نہیں آتا وہیں بالی ووڈ کے فن کار بھی پاکستان سے نفرت کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں۔
بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت بھٹیہ چاریہ جو سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے حوالے سے متعدد بار تنازعے کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ خاتون صحافی کے خلاف ایک متنازع ٹوئٹ پر موصوف جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں اب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف اپنی روایتی کینہ پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
گلوکار ابھیجیت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نہ صرف پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کیا وہیں ہدایت کار کرن جوہراورمہیش بھٹ اور بالی ووڈ کے کنگ خانزکو بھی پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ابھیجیت نے بھارتی ہدایتکاروں کو دشمن قراردیتے ہوئے انہیں سبق سکھانے کی گیڈر بھبکی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے بلکہ انہیں لات مارکرملک سے باہرنکال دینا چاہیے جب کہ ہدایتکاروں کو انہیں کام دینے پر اب شرم آنی چاہیے۔
دوسری جانب گلوکارنے نہ صرف ہدایتکاروں کوبلکہ بھارتی وزارت خارجہ کو بھی آڑھے ہاتھوں لے لیا اورکہا کہ پاکستان کے فنکاروں کو ویزا کیوں جاری کیا جاتا ہے اوران کی خاطرتواضع بھی کیوں کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزرائے خارجہ کی جانب سے بھی پاکستانی فنکاروں کے لیے یہی سب کیا گیا جو آج کیا جارہا ہے۔