شام میں خودکش حملے میں اپوزیشن رکن سمیت 12 افراد ہلاک

پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ فوٹو: فائل

شام میں خود کش حملے کے نتیجے میں اپوزیشن کے رکن سمیت 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی صوبے درہ میں پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں اپوزیشن پارٹی کے رکن یعقوب العمار سمیت 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب جنگجو تنظیم داعش نے بم دھماکے کہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اجلاس کے دوران داعش کے کارکن نے خود کو دھماکے سے اڑایا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
Load Next Story