پاک فوج نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ ناکام بنا دیا

شرپسندوں نے شیخ بابا اور نوا پاس سیکٹر پر قائم چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے حملے کی کوشش کی، ترجمان ایف سی

شرپسندوں نے شیخ بابا اور نوا پاس سیکٹر پر قائم چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے حملے کی کوشش کی، ترجمان ایف سی ۔ فوٹو : فائل

افغانستان کی جانب سے شرپسندوں نے مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق افغانستان کی جانب سے شرپسندوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جسے پاک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا اورشرپسندوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیا۔ فرنٹیئر کانسٹبلری کے ترجمان کے مطابق مہمند ایجنسی کے شیخ بابا اور باجوڑ میں نوا پاس سیکٹرپرقائم پاکستانی بارڈر مینجمنٹ کی مختلف چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے جواب میں پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا تاہم حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستانی چوکی پر حملہ کرنیوالے 11 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید


واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی حدود میں شرپسندوں کی جانب سے وقفے وقفے سے کارروائی کی جاتی رہی ہے جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے۔

 

https://www.dailymotion.com/video/x4uefjv
Load Next Story