جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا فرانس سے 36 جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ

فرانس 3 سال کے بعد طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا پابند ہوگا اور تمام طیارے 66 ماہ کے دوران فراہم کرنا ہوں گے۔


ویب ڈیسک September 23, 2016
فرانس 3 سال کے بعد طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع کرنا کا پابند ہوگا اور تمام طیارے 66 ماہ کے دوران فراہم کرنا ہوں گے۔ فوٹو: فائل

BEIJING: بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت بھارت نے فرانس سے 36 رفال فائٹرجیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر اور فرانسیسی ہم منصب جین لی ڈرین نے 36 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے جن کی مالیت 7.87 بلین یوروہے۔ معاہدے کے تحت فرانس 3 سال کے بعد طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا پابند ہوگا اور تمام طیارے 66 ماہ کے دوران فراہم کرنا ہوں گے۔ رفال طیارے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور فضا سے فضا میں 150 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے دفاعی تجزيہ کار راہول بیدی کا فرانس کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کہنا تھا کہ اس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے اعتبار سے بھارت کے لیے اتنے جنگی طیارے ناکافی ہیں تاہم ابتدا میں فرانس سے 126 طیاروں کے سودے کی بات ہورہی تھی اس وقت یہ سودا ہوا تھا کہ 18 طیارے بھارت خريدے گا اور 108 طیارے بنگلور کے بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ میں اسیمبل ہونے تھے لیکن یہ معاہدہ نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں