کراچی میں 2لاکھ افراد منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں

پاکستان میں 4سے5فیصد آبادی اس مہلک مرض سے متاثر ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ


Staff Reporter December 10, 2012
پاکستان میں منہ کاکینسردوسرا بڑاکینسر ہے جو عورتوں اور مردوں کو یکساں متاثر کرتاہے. فوٹو: فائل

ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے ہفتہ آگہی برائے منہ کا کینسر اور ساتویں عالمی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی میں ڈیڑھ سے دو لاکھ افراد منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 4سے 5فیصد آبادی اس خطرناک اور مہلک مرض میں مبتلا ہے۔

اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تویہ تعداد اگلے سال کے اختتام تک دوگنی ہوسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی منہ کے کینسر کے علاج کیلیے انسٹیٹیوٹ آف اورل کینسر قائم کرے گی، تاکہ کینسر میں مبتلا ہونے والے شہریوںکوبہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں،کراچی میں آج سے ہفتہ آگاہی پروگرام برائے منہ کاکینسر شروع کیا جا رہا ہے۔

2

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر اے ڈی سجنانی، پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزیوفیشل کے ڈاکٹر محمود حیدرودیگر افسران بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں منہ کاکینسردوسرا بڑاکینسر ہے جو عورتوں اور مردوں کو یکساں متاثر کرتاہے اس کی بنیادی وجوہات میں پان، چھالیہ ، گٹکا ، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی شامل ہے، انھوں نے بتایا کہ منہ کا کینسر سو فیصد قابل علاج ہے لیکن اسکی تشخیص بروقت ہو نی چاہیے بصورت دیگر یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزیو فیشل سرجنز کے اشتراک سے ایک ہفتہ آگہی پروگرام شروع کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں