پسنی میں پاک بحریہ کا طبی کیمپ ایک لاکھ افراد مستفید ہوئے

مریضوں کوصحت کے ساتھ امراض زچہ و بچہ کے شعبوں میںطبی امداد فراہم کی گئی.


Staff Reporter December 10, 2012
مریضوں کوصحت کے ساتھ امراض زچہ و بچہ کے شعبوں میںطبی امداد فراہم کی گئی. فوٹو: فائل

ATHLETES’ VILLAGE, NEW DELHI: بلوچستان کے عوام کی سماجی بہبود اور ترقی کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے پاک بحریہ کا پسنی میںقائم کردہ تین روزہ مفت طبی کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔

طبی کیمپ سے علاقے میں مقیم تقریباً ایک لاکھ افراد مستفید ہوئے، ساحلی پٹی پر واقع پسماندہ علاقوں میںپاک بحریہ کی جانب سے اس طرح کے میڈیکل کیمپس سال میں دو مرتبہ باقاعدگی سے لگائے جاتے ہیں، میڈیکل کیمپ میںطبی ماہرین اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی تھی جنہوں نے مریضوں کو عمومی صحت کے ساتھ ساتھ امراض ناک ، کان اور گلا، جلدی امراض، دانتوں کے امراض اور امراض زچہ و بچہ کے شعبوں میںطبی امداد اور مفت ادویات فراہم کیں۔

کیمپ کے قیام کاایک اہم مقصد مقامی افراد میں بیماریوں سے بچائو، بچوں کی صحت کی نگہداشت، ذاتی صحت و صفائی اور رہائشی مقامات کی صفائی ستھرائی کا شعور بھی اجاگر کرنا تھا، کیمپ کے دوران والدین کو بچوں میں قابل علاج بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی صحت بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان نیوی نے اورماڑہ میں 100بستروں پر مشتمل اسپتال پی این ایسدرمان جاہ قائم کیا ہے جو اورماڑہ اور ملحقہ علاقوں کی مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہا ہے، جبکہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلیے بھی پاک بحریہ نمایاں کوششیں کر رہی ہے،گوادر اور اور ماڑہ میں بحریہ ماڈل اسکولز کے ذریعے طلبا کی ایک بڑی تعداد کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں