سرسید یونیورسٹی کی داخلہ میرٹ لسٹ جاری کردی گئی
مخصوص کوٹہ فارم 26 دسمبر تک جمع ہونگے.
سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
جس کے مطابق کل1020 امیدوار پاکستان انجینئرنگکونسل کی داخلہ پالیسی کے مطابق سرسید یونیورسٹی میں داخلے کے حقدار قرار پائے ہیں کامیاب امیدواروں کی فہرست یونیورسٹی کیمپس کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کردی گئی ہے،کلاسز کاآغاز جنوری سے ہوگا،جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ مخصوص کوٹے اور ڈونرنشستوں کے فارم آج پیر 10 دسمبرسے 26 دسمبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
مخصوص کوٹے میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد،آرمڈ فورس،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں واضح رہے کہ مخصوص کوٹے پہ داخلے کے لیے جامعہ کی طرف سے فراہم کردہ فارم ہی قابل قبول ہوگا،جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق یوایس ایڈ کے مالی تعاون سے یونیورسٹی اوراعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تحت نیڈ بیس اسکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ہے اسکالر شپ کے لیے ماسٹر،آنرز اور فارم ڈی پروگرام میں زیرتعلیم طلبہ کے علاوہ نئے داخلے لینے والے طلبہ بھی فارم جمع کرانے کے اہل ہیں مالی طور پر کمزور طلبہ اس اسکالر شپ سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔