این آر او کیس وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے

وزیراعظم وفاقی کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں، وزیراعظم سوئس حکام...


ویب ڈیسک July 24, 2012
وزیراعظم وفاقی کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں، وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھ سکتے۔ فوٹو اے ایف پی

وفاقی حکومت نے این آراو عملدرآمدکیس میں جواب داخل کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کو سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دی تھی۔ تاکہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات کو دوبارہ کھولنے جاسکیں۔

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کےذریعے جمع کروائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں اور کابینہ نے ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھ سکتے۔

سپریم کورٹ نے اپنی گذشتہ سماعت میں کہا تھا کہ اگر وزیراعظم عدالتی احکامات کی تعمیل کرنے میں ناکام ہے تو قانون اور آئین کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پہلے ہی توہین عدالت کیس میں عدالتی احکامات نا ماننے پر نااہل قرار دیئے جاچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے فیصل شکیل کے مطابق سپریم کورٹ این آر او کیس میں موجود چھ نکات میں سے ایک کا استعمال پہلے ہی سابق وزیراعظم گیلانی کے خلاف کرچکی ہے جس کے باعث صرف پانچ نکات زیر بحث ہیں۔

این آر او کیس کے نکات میں شامل: نااہلی، توہین عدالت کارروائی، کمیشن پر لاگو این آر او، نیب کے سربراہ کے خلاف کاروائی، استثنی اور عوام کا فیصلہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے جواب پر مشتمل وفاق کی درخواست ناقابل ضمانت قرار دے کر واپس کردی ہے ، سپریم کورٹ کے مطابق وفاق کو نظر ثانی کی درخواست دائر کرنی چاہیئے تھی یا اس فیصلے پر کوئی نئی حکمت عملی مرتب کی جاتی۔

وفاقی کابینہ نے ابھی تک پرویز اشرف کو ابھی کوئی رائے نہیں دی ہے کہ انھیں خط لکھنا چاہیئے یا نہیں۔ وہ اس وقت کوئی بھی فیصلہ لینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں