آخری لمحے تک ملک میں نظام مصطفی کے نفاذپر توجہ دینگے

جو بھی جماعتیں حقیقی اسلامی نظام کیلیے جدوجہد کرینگی اہلسنت انکے ساتھ چل سکتے ہیں

حیدرآباد:جے یو پی کے صدر ابوالخیر محمد زبیر جامعہ رکن السلام مجددیہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

مرکزی جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کا ایک اجلاس مرکزی جمعیت کے ضلعی سرپرست مفتی احمد میاں برکاتی کی زیر صدارت دارالعلوم احسن البرکات ٹرسٹ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔


جس میں متفقہ طور پر تمام علماکرام، مشائخ عظام نے مرکزی جمعیت علما پاکستان کے سربراہ و سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر مخالفین کے تمام بیانات کو یکسر مسترد کر دیا گیا اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ وہ آخری لمحے تک ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور احکام اسلامی کی اشاعت پر بھرپور توجہ دیں گے۔

مفتی احمد میاں برکاتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے سلسلے میں جو بھی جماعتیں ایک موقف اختیار کریں گی اور حقیقی اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کریں گی عوام اہلسنت اور زعما اہلسنت ان کے ساتھ چل سکتے ہیں، الحاج گلشن الہی قادرینے کہا کہ عوام اہلسنت کے اتحاد اور اتفاق کی خاطر صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ اس موقع پر مفتی سید عظمت علی شاہ، محمد میاں نوری، احسان رحمانی، صاحبزادہ جواد رضا برکاتی، قاری احمد سعیدی نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story