واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

واشنگٹن میں برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کیا گیا۔


ویب ڈیسک September 24, 2016
علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI: برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔







پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی مینٹینس سروس (ای ایم ایس) کے اہلکاروں نے شاپنگ مال کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ حملے میں محفوظ رہنے والوں کو بس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں