نائن الیون حملہ براک اوباما نے سعودی عرب کے خلاف بل کو ویٹو کردیا

نائن الیون بل پر سعودی حکومت اور امریکا کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے


ویب ڈیسک September 24, 2016
نائن الیون بل امریکی مفادات کے خلاف ہے، امریکی صدر. فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی عرب کے خلاف سینٹ میں منظور ہونے والے نائن الیون بل کو ویٹو کردیا ہے۔

سینیٹ سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے نائن الیون بل پر امریکی صدر کے دستحط ہونا باقی تھے تاہم براک اوباما نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے بل کو ویٹو کردیا۔ نائن الیون حملے کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف منظور ہونے والے بل کو مسترد کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ یہ بل امریکی مفادات کے خلاف ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملہ، امریکی رپورٹ میں سعودی عرب نفرت پھیلانے کا مجرم قرار

نائن الیون بل پر سعودی حکومت اور امریکا کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، بل کے مطابق نائن الیون سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ نائن الیون کی 15ہویں برسی پر امریکی ایوان نمائندگان نے بھی اس بل کومنظور کر لیا تھا، اس وقت بھی وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بل سے نہ صرف ریاض، واشنگٹن تعلقات بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی امریکی مفادات پر ضرب پڑے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے امریکا کو پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ اگر بل کو قانون کی شکل دی گئی تو وہ امریکا میں موجود اپنی 750 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نکال لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں