بھارتی سازشیں ناکام پاک روس تاریخی جنگی مشقوں کا آغاز

24 ستمبر سے10 اکتوبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو ’دورزبہ‘ یعنی دوستی مشقوں کانام دیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 24, 2016
مشقوں میں دونوں ملکوں کے دو سو اہلکار حصہ لیں رہے ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں ایک بار پھر ناکام ہوگئیں اور بھارت کے تمام تر منفی پراپیگنڈہ کے باوجود روس اور پاکستان کے درمیان تاریخی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والے بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے اور بھارت کی تمام سرتوڑ کوششوں کے باوجود روس کا فوجی دستہ جنگی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ چکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی جنگی مشقیں شروع ہو چکی ہیں۔

اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بڑا واویلا مچایا کہ بھارت کے دباؤ پر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن روسی فوجی دستے نے جنگی مشقوں کے لئے پاکستان آ کر بھارت کا جھوٹ اسی کے منہ پر دے مارا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی اسپیشل فورسز کا دستہ تاریخ میں پہلی بار جنگی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا ہے، 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو 'دورزبہ' یعنی دوستی مشقوں کا نام دیا گیا ہے جب کہ ان مشقوں میں دونوں ملکوں کے 200 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |