وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر درست موقف پیش کیا خورشید شاہ

اگر بھارت نے جنگ میں پہل کی تو اسے ہر محاذ پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، خورشید شاہ


ویب ڈیسک September 24, 2016
کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم یکجا ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست مؤقف پیش کیا۔

سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم یکجا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے درست موقف پیش کیا لیکن وزیراعظم نے امریکا جانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایک تقریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس ناکامی کی بڑی وجہ مستقل وزیر خارجہ کا نہ ہونا ہے، ہمارے وزارت خارجہ کے 2 مشیر ہیں جو اپنی اپنی باتیں کر رہے ہیں، وزارت خارجہ بتائے کہ کشمیر کے مسئلے پر کیا کام ہو رہا ہے اور عالمی برادری کو کیا بتایا گیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو چیلنج درپیش ہوا توعوام اور سیاستدان ایک ہی پلیٹ فارم پر ہوں گے، بھارت یہ بات ذہن نشین کرلے کہ جنگ اتنی آسان نہیں، اگر بھارت نے جنگ میں پہل کی تو اسے پاکستان کی جانب سے ہر محاذ پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں