بھارت کے 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں جاوید ہاشمی
یورپ اورایشیاء کے زیادہ ترممالک کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں، جاوید ہاشمی
بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اب بھارت کے بھی 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔
ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یورپ اورایشیاء کے زیادہ ترممالک کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں جس کے بعد بھارت پورے خطے میں تنہا ہوگیا ہے، نریندرمودی خود کو خطے کے سیاہ وسفید کا مالک سمجھتا ہے جب کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بھارتی میڈیا وار کا دلیری سے مقابلہ کریں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر درست موقف پیش کیا
جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سارک کے ممالک بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہیں اورجنگ ہوئی تو پاک فوج اور قوم مردانہ وارمقابلہ کرے گی۔ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی عسکری طاقت کا بھانڈا پھوڑدیا ہے جب کہ بھارت کے 52 ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے ذریعے اپنی سپر پاورطاقت برقراررکھنا چاہتا ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام کرنے کی امریکی و بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش ہے
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے بہادرسپاہیوں کو خراج تحسین پیشن کرتی ہے، بھارتی انتہا پسند نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ لگانا چاہتے ہیں جب کہ مودی کے سرکی قیمت ایک ٹکے کی بھی نہیں۔