شاہی اسپتال کی نرس جسنتھا کی موت خودکشی نہیں برطانوی پولیس

اسپتال انتظامیہ اور پولیس نے ابھی اس کی موت کو خودکشی قرارنہیں دیا


AFP December 10, 2012
اسپتال انتظامیہ اور پولیس نے بھی نرس جسنتھا کی موت کو خودکشی قرارنہیں دیا۔ فوٹو : فائل

برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیتھرین مڈلٹن کاعلاج کرنے والے کنگ ایڈورڈہفتم اسپتال نے آسٹریلین ایف ایم ریڈیو ٹوڈے کے مذاق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہشتناک قرار دیا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان اوراسپتال انتظامیہ نے نرس کی افسوسناک موت پرگہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ اور پولیس نے ابھی اس کی موت کو خودکشی قرارنہیں دیا۔ادھر برسٹل میں جسنتھا کے گھر پر اسکا 14 سالہ بیٹا اور 16سالہ بیٹی سے ہمدردی کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

رشتے داروں، دوستوں اور ساتھیوں کے مطابق وہ بہت محبت کرنیوالی، خوش مزاج اور ملنسار تھی اور اپنے پیشے سے بے حد مخلص۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں پروگرام میزبانوں میل گریگ اور مائیکل کرسچن کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی اس قسم کے مذاق کی جرات نہ کر سکے۔ 'دی سن' نے اسے دل شکن اور ناقابل یقیں قرار دیتے ہوئے بلا وجہ کی المناکی کہا۔ ہفتے کو اسپتال کے چیئر مین لارڈ سائمن گلین آرتھر نے سخت ترین الفاظ میں احتجاجی خط میں لکھا۔ شہزادہ ولیم اورشہزادی مڈلٹن نے کہاہے کہ متوفیہ نے دوران علاج شہزادی کا بڑا خیال رکھا۔ برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مذاق قراردیاجارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں