بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لئے طلب کی گئی ہے

بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کیلئے طلب کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نرخوں میں 2 روپے 50 روپے کمی کے لئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کے لئے نیپرا کو درخواست بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگست کے لئے فی یونٹ کی اوسط قیمت 6 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی تھی جب کہ اگست کے دوران پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ رہی لہذا اگست کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 12 روپے 59 پیسے جب کہ فرنس آئل سے 7 روپے 79 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 40 پیسے، نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپیہ 15 پیسے اور ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کے نرخ 10 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست کی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی جب کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ سماعت کے بعد ہو گا۔
Load Next Story