گیلانی نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھر انکار کر دیا

سابق وزیراعظم نے اپنے تمام اقدامات کو آئینی تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے کسی بھی ادارے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔


INP December 10, 2012
سابق وزیراعظم نے اپنے تمام اقدامات کو آئینی تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے کسی بھی ادارے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدنان خواجہ کی بطورچیئرمین اوجی ڈی سی ایل تقرری پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو منگل کو ایک بار پھر طلب کیا ہے۔

دوسری جانبسابق وزیراعظم نے اپنے تمام اقدامات کو آئینی تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے نیب سمیت کسی بھی ادارے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ نیب نے سپریم کورٹ کے احکام پر عدنان خواجہ کی تقرری کے معاملے کی تحقیقات کیلیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کررکھا ہے ۔

نیب نے عدنان خواجہ کی بطورچیئرمین اوجی ڈی سی ایل تقرری پرسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم گیلانی کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ابھی صرف ان کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کے تمام اقدامات کو آئینی تحفظ حاصل ہے اور وہ اپنے کسی اقدام پر کسی ادارے کے سامنے جوابدہی کے لئے پیش نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس میں دو بار طلب کیا تھا لیکن انھوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں