ایکسپریس نیوز کا ہیش ٹیگ بھارت رونا بند کرو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

انڈیا ایک ناکام ریاست ہے اور وہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، عمر حیات کی ٹوئٹ

انڈیا ایک ناکام ریاست ہے اور وہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، عمر حیات کی ٹوئٹ







عینی نے اپنی ٹوئٹ میں انڈیا کی جانب سے اس الزام کہ '' ہم نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا'' کے جواب میں پاکستان کی جانب سے حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کی آرمی نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کرکے انڈ یا کی خبر کو غلط ثابت کردیا، انڈونیشیا نے پاکستان کو فوجی سازوسامان مہیا کرنے کی آفر کی، ایران پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبے میں شامل ہونا چاہتا ہے، چین اور او آئی سی کشمیر پر پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں جب کہ ترکی نے بھی ایک کمیشن کشمیر بھیجنے کا کہا ہے لیکن انڈیا پھر بھی کہتا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تنہا ہوگیا ہے۔



موسیٰ جٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کو شرم کرنی چاہیے۔



خرم کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کسی بھی قسم کی بیوقوفی اور مہم جوئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔



عادل رضا نے پاکستانی ایئرفورس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔



مشتاق عالم نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کبوتر پر پاکستانی دہشت گرد ہونے کے الزم کی خبر پر بھارت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو ایک کبوتر سے ڈرتا ہے۔




عمر حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انڈیا ایک ناکام ریاست ہے اور وہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتاہے۔



بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکانے پر حمزہ منصور نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل کیا جارہا ہے جب کہ پاکستان نے کبھی بھی بھارتی فنکاروں، سفارتکاروں کی بے عزتی نہیں کی لیکن بھارت ایسا کرکے خود اپنی نظروں میں گرگیا ہے۔



نائلہ آغا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت ہماری بہادر فوج سے مقابلہ نہیں کرسکتا اور انہیں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔



سیف ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے کبوتروں سے خوفزدہ ہوجاتا ہے تو وہ ہماری فوج کا مقابلہ کیسے کریں گے۔



جمال کا کہنا تھا کہ بھارت شاید تاریخ میں پہلے کبھی اتنا ذلیل نہیں ہوا ہوگا جتنا اڑی حملے کے بعد بے بنیاد الزامات لگانے پر ہوا۔





Load Next Story