ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی مسئلہ نہیں اسے ویلکم کرتے ہیں عمران خان

رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی والوں کو دعوت دینے آیا ہوں، چئیر مین تحریک انصاف


ویب ڈیسک September 24, 2016
ریاستی اداروں پر انصاف کے لیے پریشرڈال کر نیا پاکستان بنارہے ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے کوئی ایشو نہیں لہذا ایم کیوایم پاکستان کو ویلکم کرتے ہیں جب کہ ہماری بہت سی چیزیں ایم کیوایم سے ملتی ہیں۔



کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے خود کو الطاف حسین سے دورکرلیا لہٰذا اب ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی مسئلہ نہیں اورایم کیو ایم پاکستان کو ویلکم کرتے ہیں جب کہ ہماری بہت سی چیزیں ایم کیوایم سے ملتی ہیں،الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جوزبان استعمال کی اس کے خلاف کراچی کا جلسہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما مارچ کے لیے پورے ملک سے لوگوں کی شمولیت کےلیے لوگوں کو جمع کرناہے اور رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی والوں کو دعوت دینے آیا ہوں، امید ہے کہ کراچی سے بڑی تعداد میں افراد مارچ میں شرکت کریں گے۔



چئیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر انصاف کے لیے دباؤ ڈال کر نیا پاکستان بنارہے ہیں کیونکہ نیا پاکستان سڑکوں پر نہیں بلکہ اداروں سے بنے گا جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سیاسی طورپرفنڈریزنگ کرتی ہے، پی ٹی آئی پورے ملک کو جوڑنے والی جماعت ہے اور تحریک انصاف آج مقبولیت کی بلندیوں پرہے لہذا 30 تاریخ کو لوگ دیکھیں گے کہ تحریک انصاف کی طاقت کتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناماپیپرزمیں جس جس کا نام آیا ہے ان سب کے خلاف تحقیقات ہوگی جب کہ پاناماانویسٹی گیشن پربیرون ملک کے انویسٹی گیٹرصحافیوں نے ایف آئی آرکٹوا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں