دانش کنیریا کی قسمت کا فیصلہ آج لندن میں ہوگا

کاؤنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی اور ایک لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہے


News Agencies December 10, 2012
کاؤنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی اور ایک لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہے۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی قسمت کا فیصلہ پیر کو لندن میں ہوگا۔

لیگ اسپنر دانش کنریا ای سی بی کی جانب سے لگائی جانے والی تاحیات پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلیے لندن پہنچ گئے۔ لیگ اسپنر دانش کنیریا کے کیس کی سماعت 10 دسمبر سے شروع ہوگی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر دانش کنیریا پر تاحیات پابندی اور ایک لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا جس کے خلاف دانش کنیریا نے اپیل دائر کی تھی۔ اپیل کی سماعت ایک رکنی پینل کرے گا جس میں دانش کنیریا اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں