او آئی سی کا کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان
انسانی حقوق کمیشن کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے، او آئی سی
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
نیویارک میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ صبا الخالد الصباح کی زیر صدارت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 ممالک کا سالانہ رابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپوں کی رپورٹوں کی توثیق کی گئی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے زیر بحث لایا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوان پاکستانی پرچم میں سپرد خاک
اوآئی سی کے خود مختار، مستقل انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کا جائزہ لےاور وزارتی کونسل کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خوداردیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دلوانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اُڑی حملہ کشمیریوں پرڈھائے مظالم کا رد عمل بھی ہوسکتا ہے، وزیراعظم
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل نوجوان حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے والی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک نئے موڑ پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت روکنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت پر دباؤ ڈالے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر سمیت فلسطینیوں کے نصب العین، مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں امن و اسحکام کی بحالی کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔