سی این جی کی قیمت پٹرول سے منسلک کرنے کا فیصلہ

وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے سمری فنانس ڈویژن اور پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی


News Agencies December 10, 2012
وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے سمری فنانس ڈویژن اور پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی. فوٹو فائل

سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے ایک بار پھر سی این جی کی قیمت پٹرول سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری فنانس ڈویژن اور پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اس حوالے سے سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کا اجلاس کل منگل کو طے پایا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے سی این جی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں فرق کو100کے مقابلے میں80روپے تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

4

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے اس حالیہ فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جس کے تحت سپریم کورٹ نے سی این جی اور پٹرول کی قیمتوں کو منسلک کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا سپریم کورٹ نے واضح طور پر یہ احکامات بھی جاری کیے تھے کہ سی این جی کی قیمتوں پر ہفتہ وار بنیاد پرنظرثانی نہیں کی جائے گی اور قیمتوںکو بھی ایک دوسرے سے مشروط نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں