نیاصوبہن لیگ کی پارلیمانی کمیشن میں شمولیت سے پھرمعذرت

فرخت اللہ بابراورخورشیدشاہ نے اسحاق ڈارسے رابطہ کیا،بات چیت ناکام ہوگئی، ذرائع

فرخت اللہ بابراورخورشیدشاہ نے اسحاق ڈارسے رابطہ کیا،بات چیت ناکام ہوگئی، ذرائع

مجوزہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے قائم کردہ پارلیمانی کمیشن کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان غیرعلانیہ رابطہ ہوا ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان پارلیمانی کمیشن کے تناظرمیں یہ ابتدائی بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔ ذمے دارذرائع کے مطابق کمیشن کے چیئرمین سینیٹرفرحت اللہ بابراور قومی اسمبلی میں چیف وہپ اوروفاقی وزیرسیدخورشیداحمد شاہ نے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹراسحاق ڈارکے ساتھ مسلم لیگ(ن)کوکمیشن میں شمولیت پرآمادہ کرنے کیلیے رابطہ کیاہے، مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے اپنے تحفظات کے پیش نظراس کمیشن میںشمولیت اختیار کرنے سے معذرت کرلی ہے، ذرائع نے بتایاہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ(ن) کے تحفظات دور کرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔




مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے ''ایکسپریس'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کمیشن کو مستردکرتے ہیں ،یہ صرف پوائنٹ اسکورنگ کیلیے بنایاگیا ہے۔ ہم نے قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے کمیشن میں سول سوسائٹی، میڈیا اور ماہرین کو بھی شامل کیا جائے، ایک صوبہ تقسیم کرنے کیلیے صوبائی کمیشن کا قیام غلط ہے۔ انھوں نے کہاکہ دوتہائی اکثریت کے بغیر نیا صوبہ نہیں بن سکتا اور پیپلزپارٹی کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلیے یہ کمیشن بنایا گیا ہے، ہمارے تحفظات دور نہیں ہوئے ہیں۔اس کمیشن میں شامل ہونے کاہی سوال پیدا نہیں ہوتاانھوں نے کہاکہ نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story