کراچی ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور حلقہ بندیوں کیلیے عملہ تیار

سیاسی جماعتوں کی تجاویز پرسفارشات جلددی جائیں، سونو خان بلوچ کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

سیاسی جماعتوں کی تجاویز پرسفارشات جلددی جائیں، سونو خان بلوچ کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمشنر سونوخان بلوچ نے ضلعی الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپنی تیاریاں مکمل رکھے، عملے کو الرٹ رکھا جائے اورسیاسی جماعتوں کی تجاویز پر اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ جلد جمع کرائی جائیں، وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں ریجنل ا لیکشن کمشنر ، پانچوں ضلعی الیکشن کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں گہما گہمی ہے، ہفتہ وار تعطیل والے دن بھی دفتر کھلے رہے۔




اتوار کو بھی اجلاس ہوا تاہم معمول کے مطابق کارروائی نمٹائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں 13دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کا انتظار ہے جس میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور حلقہ بندیوں کے لائحہ عمل کی تشکیل اور دیگر اہم فیصلوں کی توقع ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز پر غور وخوص کیا گیا۔
Load Next Story