پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ ہیکرز کیلیے میدان جنگ بن گئی

بنگلہ دیشی ہیکرزنے ویب کوہیک کیا، بعد میں پاکستانی ہیکرزنے پاکستان زندہ بادلکھ دیا


INP December 10, 2012
بنگلہ دیشی ہیکرزنے ویب کوہیک کیا، بعد میں پاکستانی ہیکرزنے پاکستان زندہ بادلکھ دیا فوٹو: فائل

پاکستان اوربنگلہ دیش کے ہیکروں کے درمیان سائبرلڑائی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کی سرکاری ویب سائٹ میدان جنگ بن گئی۔

بنگلہ دیشی ہیکرز نے صوبائی اسمبلی کی سرکاری ویب سائٹ کوہیک کرکے چھوڑے گئے پیغام اسے پاکستانی ہیکرزکے سائبرحملوں کاجواب قراردیا۔

1

جسکے چند گھنٹوں بعد پاکستانی ہیکروں نے ویب سائٹ کاکنٹرول حاصل کر کے ''پاکستان زندہ باد''لکھ دیا۔بنگلہ دیش کے ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرکے ویب پردھمکی دی کہ شیڈو008کے نام سے ویب سائٹس ہیک کرنیوالاپاکستانی گروپ بازنہ آیاتومزیدسائبرحملے کیے جائیں گے،اگرایف آئی اے نے پاکستانی گروپ کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی توویب سائٹ ہیک کرنے کاسلسلہ جاری رہے گا۔حکام کے مطابق پنجاب اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ سے ہیکرز کاکنٹرول ختم کرکے بحال کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں