انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوں سارہ لورین
پاکستانی لالی ووڈ کی بجائے بھارت کی فلمیں زیادہ دیکھتے ہیں، اداکارہ
پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی طرف سے دھمکیوں کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ لورین کا کہناتھا کہ ایم این ایس کی دھمکیوں کے بعد میں خوفزدہ ہوں،اداکارہ کویت میں پیدا اورجوان ہوئی ہیں اور مستقل طورپر دوبئی میں رہائش پزیر ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے متعلق خوفزدہ ہوں ، حالات زیادہ برے ہونے پر میں د بئی چلی جاؤں گی ، جب حالات معمول پر آجائیں گے تب وہ دوبارہ بھارت واپس آجائیں گی ۔ہم سب کو ایک دوسرے کے بجائے دہشتگردی کے خلا ف لڑنے کی ضرورت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میری دعاہے کہ اڑی حملہ دوستانہ تعلقات کو متاثرنہ کرے۔ان کا کہناتھا کہ آرٹ واحد ایسا شعبہ ہے جہاں قومی پرستی کی حدود بھی ختم ہوجاتی ہیں، پاکستان کی نسبت بھارت میں فوادخان کے زیادہ فین ہیں، پاکستانی لالی ووڈ کی بجائے بھارت کی فلمیں زیادہ دیکھتے ہیں اورپاکستان سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی بھارت میں موجود ہے۔