نئے سائبر قوانین کے تحت پہلا مقدمہ درج فیس بُک پر لڑکی کو بلیک میل کرنیوالا لڑکا گرفتار
بیٹی سے دوستی تھی، ختم کردی،عاصم نے تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے لیے10 ہزار روپے مانگے،والد
ISLAMABAD:
ایف آئی اے کراچی نے نئے سائبر کرائم کے قوانین کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا ہے، فیس بک پر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرنے ، لڑکی اور اہل خانہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کی سیکشن 219(1) کے تحت مقدمہ درج کرکے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو لڑکی کے والد عبدالظہورکی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی کہ شاہ فیصل کالونی کا رہائشی عاصم نامی نوجوان ان کی صاحبزادی سے فیس بک کے ذریعے متعارف ہوا تھا ، دونوں کی دوستی ہوگئی تھی بعد ازاں دوستی ختم ہوگئی تاہم عاصم بیٹی سے زبردستی رابطہ کرتا رہا اور جب صاحبزادی رضامند نہیں ہوئی تو اسے فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
عاصم نے عبدالظہور سے فیس بک پر ان کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے کے عوض 10 ہزار روپے طلب کیے تاہم رقم ادا نہ کرنے پر اس نے کچھ تصاویر اپ لوڈ بھی کردیں۔
ایف آئی اے نے عبدالظہور کی مدد سے عاصم کو ملاقات کیلیے گلستان جوہر میں واقع ایک شاپنگ پلازہ میں بلایا اورگرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انھیں عبدالظہور کی صاحبزادی نے خود اپنی فیس بک پروفائل کے رائٹس دیے تھے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، نئے سائبر قوانین کے مطابق ملزم عاصم کو اس جرم میں5 سال کی سزا یا 50 لاکھ روپے جرمانہ اور دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔