بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے دفتر خارجہ

بھارتی قیادت کے پاکستان کے خلاف الزامات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان. فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے اور اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اورمعاونت کر رہا ہے اور اس کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی 'را' کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادو کا اعترافی بیان اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہو گئے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت 8 جولائی سے اب تک بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں 108 کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہے، بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بھارت نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کا ماورائے آئین قتل کیا اور اب وہ دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ بھارتی قیادت کے پاکستان کے خلاف الزامات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔
Load Next Story